Home پاکستان یشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے FBR افسران کی نامزدگی کا عمل...

یشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے FBR افسران کی نامزدگی کا عمل شروع

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2026 کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے والے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس (NS&WC) برائے 2026-27 کی تیاری شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں اگست 2026 کے دوسرے ہفتے سے شروع ہونے والے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس (NS&WC) برائے 2026-27 کی تیاری شروع کرتے ہوئے ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس 20 افسران کی نامزدگیوں کا عمل شروع کر دیا ہے ۔

اس مقصد کے تحت ایسے افسران کے نام سینیارٹی کے مطابق اور 15 اگست 2026 کو کورس کے آغاز کے وقت 55 سال کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائے جائیں گے ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version