Home پاکستان ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اکاؤنٹس سے 29...

ایف بی آر نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے اکاؤنٹس سے 29 کروڑ ریکور کر لیئے

متروکہ وقف املاک بورڈ

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے بینک اکاؤنٹس خالی کرنے سے ادارے کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایف بی آر نے ٹیکس کی مد میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے مختلف بینک اکاؤنٹس سے ایک ارب 20 کروڑ روپے ریکور کر لئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ادارے کے پاس ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی شعبہ اکاؤنٹس کے پاس فنڈز دستیاب نہیں ۔ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے جون میں 94 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کی تھی ۔

وقف املاک بورڈ کا موقف ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ  ٹرسٹ ادارہ ، تمام سرکاری پراپرٹی ، ٹیکس کٹوتی بلا جواز ہے ، ذرائع کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ساجد محمود چوہان نے اس اقدام کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو مراسلہ تحریر کیا ہے ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کا موقف ہے کہ یہ ٹیکس کٹوتی بلا جواز ہے کیونکہ متروکہ وقف املاک بورڈ ایک ٹرسٹ ادارہ ہے ۔ یہ تمام سرکاری پراپرٹی ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 165اے تحت سرکاری املاک کو ٹیکس سے استثنی حاصل ہے ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version