پیر, نومبر 24, 2025

نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے 4 افسران کے تبادلے

کراچی : نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں افسران کے خلاف کارروائیوں کے بعد تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں 4 افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائکٹر محمد طارق نواز کو ہیڈ آفس سے کراچی زون ، ڈپٹی ڈائیکٹر احسان اللہ چوہان کو ہیڈ آفس نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی سے اسلام آباد ایف آئی اے زون میں ، حسن بن اقبال کو لاہور اور شمس الدین کو ملتان زون میں ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔

اس حوالے سے سینئر صحافی نادر خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر لکھا ہے کہ ایک طرف تو نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں تبادلے ہوئے ہیں اور لیکن جو افسران اصل دھندوں میں ملوث ہیں وہ اپنے عہدوں پر تاحال قائم ہیں ، جن کے نام نہیں آئے وہ ہٹا دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے مذید لکھا ہے کہ یہ معاملہ کیا ہے سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اب حال ہی میں این سی سی آئی اے آنے والے پی ایس پی افسر طارق نواز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے ۔ دیکھنا ہے جب وہ سی ٹی ڈی میں تھے تو ان دنوں سی ٹی ڈی کے افسران کال سینٹرز کے کاروبار سے وابستہ تھے اور اب بھی ہیں ہیں ۔ اب ان کا امتحان ہے کہ اپنے سابق کولیگ کے کال سینٹرز پر کارروائی کریں گے یا خاموش رہیں گے ؟ یہ وقت بتائے گا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں