بدھ, فروری 5, 2025

سعودی عرب میں اس سال 300 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی

ریاض: غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جو کئی برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے سزائے موت کے اعلانات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب میں سال 2023 میں 172 اور سال 2022 میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔

رواں سال 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کے لیے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مجرمان کو سزائے موت دی گئی ان میں 100 سے زائد غیر  ملکی بھی شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں