بے روزگار شہریوں کو بے روزگاری الانس دیا جائے-ائی پی پیز کے ساتھ عوام دشمن ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں
قومی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے سیاسی اور معاشی اور انتظامی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشاورت کی جائے ۔بانی جاگوتحریک قیوم نظامی ،ظفرصراف ،کنورقطب الدین ،ڈاکٹرامجدعلی خان ،ڈاکٹرمحمدصادق ،سعیدالرشیدعباسی ودیگرکانیشنل کونسل سے خطاب
اسلام آباد(16/11/2024): آئین و قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے، صوبوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ آئین کے ارٹیکل نمبر 38 کو موثر قرار دے کر بے روزگار شہریوں کو بے روزگاری الانس دیا جائے-ائی پی پیز کے ساتھ عوام دشمن ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں۔وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ہو جو عوام کو جواب دہ ہو- سرمائے اور الیکٹیبلز کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر کرائے جائیںقومی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے سیاسی اور معاشی اور انتظامی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشاورت کی جائے ۔ پاکستان جاگو تحریک کی نیشنل کونسل کا اجلاس ظفر صراف مرکزی صدر پاکستان جاگو تحریک کی صدارت میں ہوا-اس مشاورتی اجلاس میں جاگو تحریک کے بانی چیئرمین قیوم نظامی جاگو تحریک کے اعزازی مشیر اورمیزبان کنور قطب الدین مرکزی سینیئر نائب صدر طارق مشتاق اور مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد علی خان مرکزی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد صادق کے علاوہ دیگر عہدے داران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور ضلعی عہدے داران نے شرکت کی-جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاگوتحریک مبشراقبال ، خواتین ونگ کی رہنماء نوشابہ مقصود،نسیم وارث ،صدرپنچاب جاگوتحریک زبیرشیخ ،سیکرٹری سی ای سی وصدرلاہورطیب احمد،مقصوداحمدخان جنرل سیکرٹری پنچاب ،عمروارث نائب صدرپنچاب ،مرکزی کوآرڈینیٹرتوقیرصادق ، راجہ عبدالحفیظ صدراسلام آباد،وقارکھوکھرصدرراولپنڈی ڈویژن ،سہیل پراچہ صدرکھیوڑسٹی ،اعتزازہاشمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور،مشائخ وعلماء کونسل کے چیف آرگنائزرعلامہ سعیدالرشیدعباسی ودیگرنے شرکت کی ،اجلاس کے اختتام پرجاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ پاکستان جاگو تحریک سیاسی شعور کی بیداری کی غیر انتخابی تنظیم ہے جو لسانی نسلی سیاسی گروہی فرقہ وارانہ تعصبات سے ماورا ہے اور پاکستانیت پر یقین رکھتی ہے- تحریک کا بنیادی مقصد عوام کی سیاسی سماجی اور اخلاقی تربیت کر کے ان کو بیدار با شعور اور منظم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلے کر سکیں- انگریزوں کا رائج کردہ سٹیٹس کو پر مبنی غیر منصفانہ نظام تبدیل کرنے اور علامہ اقبال اور قائد اعظم کے تصورات کے مطابق سماجی انصاف اور مساوی مواقع پر مبنی نیا پاکستانی اور عوامی نظام تشکیل دینے پر آمادہ ہو سکیں-نیشنل کونسل کے اجلاس میں سیاسی محاذ ارائی ریاستی اداروں کے درمیان تصادم معاشی ابتری امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال دہشت گردی کی نئی لہر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کمر توڑ مہنگائی عوام کی مرضی اور منشا کے برعکس آئینی ترمیم اور قانون سازی عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنے کے فیصلوں اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا-اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی اداروں اور حکومتی شعبوں کو شفاف اور فعال بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر ادارہ جاتی اصلاحات کی جائیں- پولیس کو پروفیشنل غیر سیاسی اور عوام دوست بنایا جائے بیوروکریسی کا سائز کم کیا جائے- گورننس کو فعال اور معیاری بنانے کے لیے سرکاری ملازمین کی تعیناتی اقربا پروری اور جانبداری کی بجائے میرٹ اور اہلیت پر کی جائے-فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے ثالثی کا نظام رائج کیا جائے – لوکل باڈیز کے انتخابات اور مقامی حکومتوں کو صوبائی انتخابات اور حکومتوں کی طرح آئینی تحفظ دیا جائے صوبوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے -جاگیردارانہ پارلیمانی جمہوری نظام کو پیپلز پارلیمانی جمہوری نظام بنایا جائے- وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ہو جو عوام کو جواب دہ ہو- سرمائے اور الیکٹیبلز کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے لیے انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر کرائے جائیں -پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں جوہری نوعیت کی اصلاحات کی جائیں تاکہ وراثتی خاندانی اور جاگیر دارانہ سیاست کی بجائے حقیقی عوامی جمہوریت کا کلچر جڑ پکڑ سکے- پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کی کانفرنس طلب کر کے قومی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے سیاسی اور معاشی اور انتظامی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مشاورت کی جائے-نوجوانوں کے سیاسی شعور کو بیدار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے تمام کالجوں میں سیاسی تربیت اور شعور کے ڈپلومہ کورسز جاری کرے اور تمام سیاسی جماعتیں کارکنوں کی سیاسی تربیت کے لیے سٹڈی سرکل تشکیل دیں-ائین و قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے اور آئین کے ارٹیکل نمبر 38 کو موثر قرار دے کر بے روزگار شہریوں کو بے روزگاری الانس دیا جائے-ائی پی پیز کے عوام دشمن ظالمانہ معاہدے ختم کیے جائیں-نیشنل کونسل کے اجلاس میں مرکزی عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا اراکین کونسل نے تحریک کے منشور دستور اور مالیاتی امور کی منظوری