جمعہ, دسمبر 13, 2024

وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ایئر وائس مارشل تیمور اقبال سبکدوش ہو گئے ہیں، جبکہ ان کی جگہ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ونگ کمانڈر محمد سلمان خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر (ٹیکنیکل انویسٹیگیشن) بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹیگیشن مقرر کیا گیا ہے۔ محمد سلمان خان بطور ٹیکنیکل انویسٹی گیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ یہ تقرریاں سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ ان تقرریوں کے ضمن میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید برآں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 17 کے محمد ابراہیم شاہ کی خدمات سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح سیکشن افسر وزارتِ بحری امور نوید سکندر کا تبادلہ کرکے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں