جمعرات, دسمبر 12, 2024

وفاقی اردو یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل میں وفاقی وزیر تعلیم کی کاوشیں قابلِ تحسین: غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن، عبدالحق کیمپس نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت و پرو چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی محترم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل میں ادا کیے گئے کردار کو سراہتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کی جانب سے مالی مسائل کے حل میں معاونت کی کوششیں نہایت قابلِ ستائش ہیں، جس سے یونیورسٹی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہدایات خوش آئند ہیں، کیونکہ یونیورسٹی میں درپیش مشکلات کی ایک بڑی وجہ ان اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ خاص طور پر سابق قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کے دور میں قواعد و ضوابط کی پامالی، مخصوص ملازمین کو غیر قانونی ترقیوں سے نوازنے اور غیر قانونی تقرریوں نے نہ صرف یونیورسٹی کو سنگین مالی مشکلات میں ڈال دیا بلکہ سینئر اور مستحق ملازمین کے ساتھ بھی ناانصافی کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ اب یونیورسٹی میں ان اصولوں کی پابندی کی جائے گی اور آئندہ تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کے تحت کیے جائیں گے۔

ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر تعلیم و پرو چانسلر کی جانب سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو یونیورسٹی کے مالی مسائل حل کرنے کے حوالے سے ہدایات پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس اقدام سے ملازمین کی تنخواہوں، رینٹل سیلنگ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی ادائیگی میں آسانی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں