واہ کنٹونمنٹ بورڈ کی ناقص صفائی کا منہ بولتا ثبوت جنرل ہسپتال واہ کے قریب گندگی کے ڈھیر ہیں، جو عوام کے لیے وبال جان بن چکے ہیں۔ یہ ڈھیر نہ صرف بدبو اور آلودگی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ روزمرہ کے راہگیر اور قریبی رہائشی شدید پریشان ہیں کیونکہ یہ علاقہ ان کی گزرگاہ میں آتا ہے، جہاں سے روزانہ انہیں گزرنا پڑتا ہے۔
علاقے کے عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور اس گندگی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی غفلت سے نہ صرف بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ ایک صاف اور صحت مند ماحول میں جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔
عوام کو امید ہے کہ اعلیٰ حکام اس معاملے پر توجہ دیں گے اور علاقے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔