کراچی : ( رپورٹ :اسرار ایوبی ) بالآخر ایک طویل عرصہ بعد ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) کی چیئر پرسن محترمہ ناہید شاہ درانی نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ملک بھر میں ادارہ کے 22 سپرنٹنڈنٹ کو ایگزیکٹیو افسر (گریڈ 6) کے عہدہ پر ترقی دیدی ہے ۔
عرفان عالم قائم مقام ڈائریکٹر ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 288/2023 بتاریخ 15 نومبر 2023ء کے مطابق ان 22 ایگزیکٹیو افسران کی ترقی 14 نومبر 2023ء سے مؤثر ہو گی اور ادارہ کے ملازمتی قوانین کے مطابق ان افسران کی آزمائشی مدت ان کی ترقی کی تاریخ سے ایک برس تک ہو گی ۔
ترقی پانے والے ایگزیکٹیو افسران میں طارق شفیع ریجنل آفس ملتان، محمد ریاض ریجنل آفس فیصل آباد نارتھ ، محمد عامر فیلڈ آفس میانوالی (ریجنل آفس سرگودھا) ، محمد عابد اقبال ریجنل آفس کریم آباد ، اسمعیل خان ریجنل آفس پشاور ، عبدالعزیز بلوچ ریجنل آفس حب ضلع لسبیلہ بلوچستان ، اعظم خان ریجنل آفس مردان، عبدالشاہد ریجنل آفس اسلام آباد شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں ریاض احمد ریجنل آفس ملتان ، محمد سلیم ریجنل آفس اسلام آباد، امجد گل بٹ ریجنل آفس ملتان، افتخار احمد خان ریجنل آفس اسلام آباد و صدر EOBI ایمپلائیز فیڈریشن آف پاکستان (CBA)، عنایت الرحمٰن ریجنل آفس مردان، سہیل انوار خان جنرل ایڈمنٹسٹریشن ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس، رضا حسین ریجنل آفس کراچی سنٹرل ، عبدالرزاق ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ترقی پانے والوں میں خادم حسین ریجنل آفس لاڑکانہ، منوہر لال ایڈوانی ریجنل آفس کورنگی ، اسد اللہ خان ریجنل آفس پشاور، عبید اقبال صدیقی انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس ، سید فرخ متین ریجنل آفس کریم آباد اور خالد جاوید ریجنل آفس لاہور ساؤتھ شامل ہیں ۔
جب کہ آفس آرڈر میں ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈپارٹمنٹل/ ریجنل ہیڈز کے توسط سے ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں اپنی جوائننگ رپورٹ جمع کرائیں ۔ جب کہ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر لازمی ٹریننگ کی عدم تکمیل پر تین سپرنٹینڈنٹ سید علی عباسی، ایس ظفر عباس اور قسیم احمد کی اگلے گریڈ میں ترقی فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے ۔ ادارہ میں طویل عرصہ بعد ہونے والی ترقیوں سے اسٹاف ملازمین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔