جمعرات, اکتوبر 17, 2024

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی

بیروت: حزب اللہ کے اسرائیل کی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے بنیامینہ میں گولانی بریگیڈ کے کیمپ کو ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں تین افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اتوار کی شام حیفا شہر کے جنوب میں اسرائیلی فوجی تربیتی اڈے پر ڈرون حملہ کیا، اسرائیلی ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اتوار کو مزید 34 فلسطینی مارے گئے، مقامی طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیلی ڈرون حملے کے وقت شاتی پناہ گزین کیمپ میں فٹبال کھیل رہے تھے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں