بدھ, نومبر 13, 2024

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں سے بھارتی فوجی خطرے میں

جنوبی لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں سے بھارتی فوج کے 600 اہلکار بھی خطرے میں پڑگئے۔

اسرائیلی فوج دو دنوں کے دوران لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونی فِل) پر دو حملے کرچکی ہے،عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں انڈونیشیا اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے دو، دو فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے ہیں کیونکہ (یونیِ فل) میں تقریباً 600 بھارتی فوجی بھی شامل ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی اسرائیل لبنان سرحد پر 120 کلومیٹر طویل بیلو لائن پر تعینات ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن افواج پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  بیلو لائن پر بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے اور   صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے،وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت کا سب کو احترام کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی حفاظت اور ان کے مینڈیٹ کےاحترام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

یونی فِل کے بیان کے مطابق آج الناقورہ میں یونی فل کے ہیڈکواٹر کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر دو فوجی زخمی ہوئے،یونی فل کے مطابق اسرائیلی فوج کے بل ڈوزر نے یونی فل کی ایک چوکی کی حفاظتی دیواروں کو بھی گرایا  جس کے بعد اسرائیلی ٹینک چوکی کے قریب آگئے،یونی فِل کے مطابق گزشتہ روز بھی اسرائیلی ٹینک نے الناقورہ ہیڈکواٹر میں ایک واچ ٹاور کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے تھے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں