بدھ, نومبر 20, 2024

چاغی میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی تکمیل پر تبادلہ خیال

دالبندین (آغا مزمل شاہ): بی اینڈ آر (بلڈنگز اینڈ روڈز) کے ایس ڈی او (سب ڈویژنل آفیسر) محمد عامر ترین سے ایم پی اے چاغی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن ثناء اللہ ریکی اور میر شکیل احمد سنجرانی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع چاغی میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کے حوالے سے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ثناء اللہ ریکی نے فٹبال گراؤنڈ اور کرکٹ گراؤنڈ کے منصوبوں پر تاخیر کا ذکر کیا، جس میں فٹبال گراؤنڈ کا 2.5 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ٹینڈر کا کام مکمل نہیں ہوا ہے، اور کرکٹ گراؤنڈ کے لیے 1 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں بھی کام تا حال باقی ہے۔

اس موقع پر ایس ڈی او محمد عامر ترین نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں اسپورٹس گراؤنڈز کے بقیہ کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کے منصوبوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

ثناء اللہ ریکی نے مزید کہا کہ ایم پی اے چاغی حاجی صادق سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے ضلع چاغی میں اسپورٹس کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ دونوں شخصیات نے ضلع میں کھیلوں کی سہولیات اور کھلاڑیوں کے لیے معیاری گراؤنڈز کے قیام پر خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے گا تاکہ وہ منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہ سکیں۔ ضلع چاغی میں مختلف کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اسپورٹس کے میدان مزید آباد ہوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور مقابلوں میں شرکت کا موقع ملے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں