فیصل آباد: اسلامی جمعیت طلبہ نے جناح ہال میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ حافظ عبداللہ مدثر (ڈائریکٹر امہ انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز) نے طلبہ سے خطاب کیا۔ ناظم جامعہ برادر بلاول ندیم نے حافظ عبداللہ مدثر کو کتاب کا تحفہ پیش کیا۔ اختتام پر طلبہ میں تحریک ختم نبوت ﷺ کی اہمیت کے حوالے سے بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔