اتوار, اکتوبر 6, 2024

پاناما – Panama (وسطی امریکہ)

کراچی/اسلام آباد سے فاصلہ تقریباً 9 ہزار میل(تقریباً ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر)ہے۔

پاناما کی سرکاری زبان ہسپانوی ہے جبکہ انگریزی اکثر بولی جاتی ہے،اسکے علاوہ بہت سی مقامی زبانیں اور اردو، گجراتی وغیرہ بھی بولی جاتی ہیں۔
سطح سمندر پر موسم گرم مرطوب ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں نسبتاً کچھ سرد ہے جنوری سے مئی تک کا کچھ عرصہ خشک موسم ہوتا ہے۔
ساحل کیریبین پر بارش تقریباً 130 انچ سالانہ کے حساب سے ہوتی ہے –

پاناما کے جنوبی ساحل سے بحر الکاہل(Pacific ocean) جبکہ شمالی ساحل سے بحر اوقیانوس (Atlantic ocean) کا ذیلی سمندر کیریبین (Caribbean sea) لگتے ہیں ۔

پاناما کے دارالحکومت کا نام پاناما شہر(Panama city) ہے

پاناما کا وقت پاکستان سے دس گھنٹے پیچھے ہے۔

ہوائی سفر کے ذریعے آمد و رفت ہو سکتی ہے۔اگر پاکستان بحری سفر کھول دے تو بحری سفر سے بھی ہو سکتی ہے۔

پاناما 29,081 مربع میل /75,320 کلومیٹر پر محیط ہے ۔

کولمبیا اور کوسٹا ریکا پڑوسی ممالک ہیں۔

آبادی قریبًا 45 لاکھ 28 ہزار ہے جس میں سے پانامہ شہر کی آبادی کا تخمینہ قریبًا سوا 20 لاکھ لگایا گیا ہے ۔

پاناما میں 90 فیصد عیسائی آبادی ہے۔باقی مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں جن میں 12 سے 14 ہزار کے درمیان یہودی اور قریبًا 24 ہزار مسلمان ہیں۔

پانامی بالبوا قومی کرنسی ہے اور امریکی ڈالر بھی برابر کا چلتا ہے۔
2022 کے اعداد و شمار کے مطابق پاناما کا جی ڈی پی 7 لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر ہے ۔فی کس آمدنی 17 ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

پاناما کی حکومت نے بارہ فری ٹریڈ زون یعنی آزاد تجارتی علاقے بنارکھے ہیں جن میں دو سب سے مشہور ہیں۔
1۔Colon free zone
2۔Panama Pacifico area

کولمبس کی دریافت کے کچھ عرصہ بعد 1519 میں اسپینی ملاحوں نے یہاں چھاؤنی ڈالی اور پانامہ شہر کی بنیاد پڑی ۔ آزادی چار سو سال بعد 1913 میں ملی جب اس پٹی کو کولمبیا سے کاٹ کر الگ کیا گیا۔ جلد ہی پانامہ نہر نکالی گئی جو دنیا کے دو بڑے سمندروں اوقیانوس/Atlantic اور Pacific/الکاہل کو ملاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں