پیر, اکتوبر 7, 2024

خاتون خودکش بمبار عدیلہ بلوچ کی گرفتاری

تربت: ضلع کیچ کے شہر تربت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خاتون خودکش بمبار عدیلہ بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ عدیلہ بلوچ، جو تربت ٹیچنگ ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کر رہی تھیں، کو انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد حراست میں لیا گیا۔

عدیلہ بلوچ کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور محنت اور جدید انٹیلیجنس سسٹم کی کامیابی کا نتیجہ ہے، جس کے ذریعے دہشتگردی کے نیٹ ورک کا اہم حصہ بے نقاب ہوا ہے۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدیلہ بلوچ نے اعتراف کیا کہ وہ ایک کوالیفائیڈ نرس ہیں اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایسے عناصر نے گمراہ کیا جنہوں نے انہیں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے تیار کیا۔

عدیلہ بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خودکش حملے کی تیاری میں یہ بھی نہیں سوچا کہ اس سے کتنے بے گناہ لوگ متاثر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے انہیں بہتر زندگی کے جھوٹے خواب دکھائے اور انہیں پہاڑوں میں لے گئے، جہاں زندگی نہایت سخت اور دشوار تھی۔

یہ گرفتاری علاقے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں