پیر, اکتوبر 7, 2024

اسد جعفری کی وفات

19 ستمبر 1995ء کو پاکستان کے معروف اداکار اور فلمی صحافی اسد جعفری طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

اسد جعفری 25 دسمبر 1934ء کو الٰہ آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صحافت اور انگریزی میں ماسٹرز کیا۔ ضیا سرحدی کی فلم ’’آخری شب‘‘ ان کی پہلی فلم تھی اس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ہم سفر، اور بھی غم ہیں، نیلوفر، شکوہ، شرارت، اک تیرا سہارا، بیٹی، دیور بھابی، اک نگینہ، میرا گھر میری جنت، سن آف ان داتا اور سیاست کے نام خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ اسد جعفری کو ابتداہی سے صحافت کا شوق تھا۔ وہ جن جرائد اور اخبارات سے منسلک رہے ان میں ایسٹرن فلمز، اخبار جہاں، روزنامہ جنگ اور روزنامہ حریت کے نام سرفہرست ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں