ہفتہ, دسمبر 21, 2024

رونی او سلیوان انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر

لندن: انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔چین کے 24سالہ ہی گوکیانگ نے مردوں کے مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میزبان کیوئسٹ رونی اوسلیوان کو ہرا کر ٹاپ 32 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی رائونڈ میں چین کے 24 سالہ کیوئسٹ ہی گوکیانگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کیوئسٹ رونی اوسلیوان کو 2 کے مقابلے میں 4 فریم سے شکست دے کر نہ صرف رونی اوسلیوان کو ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

چین کے 24 سالہ کیوئسٹ ہی گوکیانگ کا ٹاپ 32 رائونڈ میں مقابلہ سکاٹ لینڈ کے کیوئسٹ سٹیفن میگوائر سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں