میں ایک صحافی ہوں۔
کچھ لوگ مجھے لفافہ صحافی اور بکاؤ مال کہتے ہیں ۔میں آپکو باخبر رکھتا ہوں چاہے مجھے اس کی کتنی ہی قیمت کیوں نہ دینی پڑے۔میں راتوں کو اٹھ جاتا ہوں چاہے گرمی ہو یا سردی، مجھے اس کی پرواہ نہیں ہوتی،
میں دھماکے اور جنگوں میں کھڑا ہوتا ہوں اور تاریخ غلط نہیں ہونے دیتا۔
میری عید، رمضان، 14 اگست 6 ستمبر کوئی چھٹی نہیں ہوتی، میرا ٹی وی، میرا اخبار، میرا ریڈیو، میری ویب سائٹ کبھی بند نہیں ہوتی ۔میرا موبائل فون کبھی بند نہیں ملے گا، میں زخمی ہوں لیکن میرے ہاتھ کی انگلی کیمرے کے بٹن سے ہٹتی نہیں ۔
میرے دفتر کے کوئی خاص اوقات نہیں، 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، مجھے آپ کسی بھی وقت فون کر سکتے ہیں، سویا ہوا جگا سکتے ہیں ۔
کئی کئی مہینے مجھے تنخواہ نہیں ملتی اور جو ملتی ہے تو کیا ملتی ہے۔
کچھ لوگ مجھے لفافہ صحافی اور بکاؤ مال کہتے ہیں لیکن وہ انہیں نہیں کہہ سکتے جو واقعتاً ہیں، مجھے کہنا آسان ہے، کہہ دیتے ہیں، میں سہہ لیتا ہوں لیکن میں عوام کے حقوق کا محافظ ہوں، یہ میرا انتخاب ہے اور مجھے اپنے اس انتخاب پہ فخر ہے ۔
میں کل کراچی میں مار دیا گیا تھا ،آج لاہور میں زخمی کر دیا گیا ہوں لیکن میں فیلڈ میں ہوں، مجھے فرنٹ لائن پہ دیکھا کرو۔میں ایک صحافی ہوں۔