پیر, اکتوبر 7, 2024

ای او بی آئی : فیلڈ آپریشنز افسران کے ملک گیر تبادلے اور تقرریاں

کراچی : ای او بی آئی: فیلڈ آپریشنز افسران کے ملک گیر تبادلے اور تقرریاں کر دی گئیں ۔

ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے 18 ستمبر کو اپنی متوقع ریٹائرمنٹ سے قبل جاتے جاتے محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے قومی ادارہ کی خدمات اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ملک بھر کے فیلڈ آپریشنز کے 23 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری دی ہے ۔

ای او بی آئی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے ادارہ کے سابق افسر تعلقات عامہ اسرار ایوبی کے مطابق حال ہی میں ہیڈ آفس کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا چارج سنبھالنے والے اعلیٰ افسر غلام محمد کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 181/2024 بتاریخ 10 ستمبر 2024 کے مطابق اختر علی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کوٹری سے ویسٹ وہارف کراچی، محمد صہیب قریشی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس فیصل آباد ساؤتھ سے نارتھ ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔

محمد خالد میاں ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کراچی سنٹرل سے ویسٹ وہارف کراچی، مصباح الدین شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس چکوال سے اسلام آباد ایسٹ، محمود عالم ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس بن قاسم سے کراچی سنٹرل،احمد ضیاء ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس لاہور نارتھ سے شاہدرہ، چوہدری مجیب اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس بہاولپور سے رحیم یار خان، ساجد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس رحیم یار خان سے سرگودھا ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔

ایم اشرف خان ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس رحیم یار خان سے بہاولپور، ارشد اقبال راجپوت ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس ویسٹ وہارف کراچی سے کوٹری، عبدالغفور جامڑو ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس ناظم آباد سے کریم آباد، مطیع اللہ خان نیازی ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس فیصل آباد نارتھ سے ساؤتھ، احسان احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس شاہدرہ سے لاہور نارتھ، فیصل مرتضیٰ ڈپٹی ڈائریکٹر کو ریجنل آفس سرگودھا سے فیصل آباد ساؤتھ ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔

اصغر الیاس اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کراچی سٹی سے ناظم آباد، سید غلام عسکری شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کورنگی سے کراچی سٹی، سید مبشر علی شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کراچی سٹی سے بن قاسم، سعد شاہد صدیقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس ویسٹ وہارف سے بن قاسم کراچی ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔

کاشف علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کورنگی سے ویسٹ وہارف کراچی، فہیم سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس کوئٹہ سے حب ضلع لسبیلہ، احمد جان اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو کریم آباد سے کورنگی، محمد عمران اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ریجنل آفس پشاور سے راولپنڈی، عبدالشاہد ایگزیکٹیو افسر کو ریجنل آفس اسلام آباد ایسٹ سے چکوال جب کہ صلاح الدین سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس ویسٹ وہارف کراچی کو ایبٹ آباد تبادلہ کیا گیا ہے ۔

آفس آرڈر کے مطابق وہ اپنی ذاتی درخواست پر تبادلہ کی وجہ سے سفری اخراجات کے اہل نہیں ہوں گے اور انہیں خیبر پختونخوا کے اسٹاف ملازمین کی سنیارٹی فہرست میں آخری نمبر پر شمار کیا جائے گا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں