اتوار, ستمبر 15, 2024

ای او بی آئی میں بڑے پیمانے پر افسران کے ملک گیر تبادلے اور تقرریاں

کراچی : ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن EOBi میں بڑے پیمانے پر افسران کے ملک گیر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں ۔

ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ادارہ کے آپریشنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے پہلے مرحلہ کے طور پر ملک بھر میں 34 افسران کے ایک شہر سے دوسرے شہر تبادلے کئے ہیں ۔

جن میں ایک ڈائریکٹر آپریشنز، چار ڈپٹی ڈائریکٹر ، 25 اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز، چار ایگزیکٹیو افسر آپریشنز اور ایک سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں ۔

سجاد احمد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے 28 اگست کو جاری آفس آرڈر نمبر 159/2024 کے مطابق تبادلہ کئے جانے والے تمام افسران کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج چھوڑنے اور نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے بعد ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں