پیر, دسمبر 23, 2024

جامعہ کراچی CEMB ملازمین کا 24 اپریل کو سینٹر سے VC آفس تک احتجاج کا اعلان

کراچی : جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسیلنس میرین بیالوجی کے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں ، پینشن ، میڈیکل بل ہائوس سیلنگ اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے 17 اپریل سے جاری احتجاج میں بڑی تعداد میں ملازمین شریک ہوئے ۔

پیر کی صبح 10 بجے احتجاج میں میرین بیالوجی کے ریٹائرڈ خواتین و حضرات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ اس احتجاج میں ریٹائرڈ پروفیسر اور سابقہ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید مستقیم، ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صباحت علی خان ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر فرقانہ چغتائی ، ریٹائرڈ پروفیسر اور سابقہ ڈائریکٹر ڈاکٹر غزالہ صدیقی ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صفیہ خانم، ریٹائرڈ آفس اسسٹنٹ سیمئوئل فیروز، ریٹائرڈ فوٹو ٹیکنیشن شکیل، ریٹائرڈ لیب سپروائزر شیر احمد اور ریٹائرڈ ڈرائیور محمد نصیر بھی شریک ہوئے ۔

تمام سابقہ ملازمین نے اس احتجاج میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس کے علاوہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ ممبر ڈاکٹر ریاض احمد ، ایمپلائز ویلفئر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور جامعہ کراچی کے تمام گروپس احتجاج میں شریک ہوئے ۔

اس کے علاوہ ایچ ای جے سینٹر سے محممد علی ، سفیر احمد ان کے ساتھ ان کے دیگر ملازمین بھی شریک ہوئے۔ اس کے بعد شیخ زید اسلامک سینٹر کے یوسف ان کے دیگر ملازمین اور ایریا اسٹڈی سینٹر کی اساتذہ اور اسٹاف نے میرین بیالوجی کے اساتذہ افسران سپورٹنگ اسٹاف اور ریٹائرڈ ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا۔

ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ہماری پینشن اور دیگر واجوات فوری ادا کئے جائیں ۔احتجاجی پروگرام کے آخر میں سینٹر کے ملازمین نے یہ فیصلہ کیا کہ 24 اپریل 2024 بروز بدھ بوقت صبح 11 بجے کو میرین بیالوجی ڈپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔

سینٹر کے ملازمین نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ، آفیسرز ایسوسی ایشن ، ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن ، جامعہ کے تمام گروپ تمام سینٹرز کے اساتذہ افسران اور ملازمین اس ریلی میں بھرپور حصہ لینے کی درخواست کی ۔ تاکہ ہمارا مطالبہ حکام بالا تک پہنچ سکے ۔ ڈاکٹر فیض احمد نے تمام اساتذہ افسران ملازمین تمام یونینز کا احتجاج میں شریک ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں