اتوار, ستمبر 15, 2024

لالہ رخ چوکی ملیر پولیس نے عوام کے دل جیت لیئے

کراچی : ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی مستوئی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سکھن ، ایس ایچ او سکھن کی مشرکہ نگرانی میں لالہ آباد چوکی انچارج ASI اعجاز بھٹی کی بہترین کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

لالہ آباد چوکی انچارج ASI اعجاز بھٹی نے مزکورہ چوکی کی حدود میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ، سرچ آپریشن منشیات فروشی میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا ۔ سرچ آپریشن میں تھانہ سکھن کی نفری اور چوکی انچارج اعجاز بھٹی اور انکی ٹیم نے حصہ لیا ۔

سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے عمل کو عوام نے سراہا اور چوکی انچارج ASI اعجاز بھٹی کو علاقہ مکینوں کی جانب سے مکمل یقین دہانی کروائی گئی کہ علاقے میں کسی قسم کا کوئی بھی غیر قانونی کام ہو رہا ہوا تو ہم فوراً اطلاع دیں گے ۔

جس پر لالہ آباد چوکی انچارج ASI اعجاز بھٹی نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اپنا پرسنل نمبر علاقہ مکینوں کو دیا کہ میں چوبیس گھنٹوں آپ کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں ۔ میری چوکی کے دروازے آپ کے لیئے کھلے ہیں ۔ پولیس آپ کی خدمت کے لیئے ہے اور بہت جلد میں علاقے میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کروں گا جس میں آپ اپنے مسائل کھل کر بیان کریں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں