منگل, مئی 12, 2026

آہوں ، سسکیوں میں ضیاء الحسن علوی سپردِ خاک

ہری پور : (راجا محمد طاہر ) خان پور کے نواحی گاؤں جب کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت مرحوم سابق ایس پی عبدالرشید علوی کے صاحبزادے ضیاء علوی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ۔

مرحوم، ذیشان علوی کے بھائی، سابق چیئرمین ویلج کونسل جب قاضی عبدالماجد کے چچازاد بھائی اور خطیب جامع مسجد گاؤں جب قاضی عبدالشکور کے چچازاد بھائی تھے ۔ ان کی وفات پر پورے علاقے میں رنج و غم کی فضا قائم رہی اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی ۔

نمازِ جنازہ میں سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان ، سابق تحصیل چیئرمین خان پور راجہ ہارون سکندر، عزیز و اقارب، بلدیاتی نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام اور علاقے بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں جب، محلہ ڈھریاں کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نمازِ جنازہ کے بعد علماء کرام نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کروائی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے مرحوم کی نیک سیرت، خوش اخلاقی اور ملنساری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء علوی ایک بااخلاق، شریف النفس اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے، جن کی وفات سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے ۔

اس موقع پر سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کا سلسلہ بھی جاری رہا اور مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم ضیاء علوی کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں