جمعہ, جنوری 16, 2026

میرا آدھی صدی پرانا جگر دوست

تحریر : رفیق

کارٹونسٹ

احمد شاہ قریب قریب 18 سالوں سے اس ادارے جس کی ایک ایک اینٹ کو اس نے اپنے ہاتھ سے سیدھا کر کے بنایا ہے ۔ کراچی میں یہ ایک واحد انسٹیٹیوشن جس کو اس نے اس کو اس طرح سے بنا دیا ہے کہ جب آپ اس کو گھوم پھر کر کے دیکھتے ہیں تو ایسے لگتا ہے کہ کسی انٹرنیشنل معیار کے اوپر اس ادارے کو کھڑا کر دیا ہے ۔

اب اس کے اندر بہت شاندار آرٹسٹ آئیں کام کریں یا پھر دل کے کھوٹے قبضہ مافیا یا وہ کمینے دو نمبر لوگ جو اس کرییٹیوٹی کو دھوکہ دیتے ہوئے نظروں سے بچتے ہوئے اس بلڈنگز کے کچھ کونوں میں کیڑوں کی طرح اندر گھس کر اس ادارے کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیں تو یہ شخص کیا کرے گا کہ اس کی نظروں سے بچ بچا کر کچھ چوہا صفت لوگ اس کو نیچے سے اس کی جڑہوں کو کاٹ رہے ہیں ۔

نام کے آرٹسٹ ہیں ، اسٹوڈیو میں کام کرنے کے عادی ہیں لیکن جب ان کو لوگوں کے سامنے کوئی کام کرنا پڑتا ہے تو آپ نے دیکھ ہی لیا ہو گا ، ان کے کام کا فرینزک کروایا جائے ، آپ یقین جانیے کہ رزلٹ زیرو نکلے گا ۔

میں اپنے دوست کو ابھی بھی اطلاعا عرض کرتا ہوں کہ ایسے چوہا صفت لوگوں سے بچ بچا کر اس ادارے کو آگے بڑھایا جائے ، اب وہ وقت آ چکا ہے کہ ان چوہا صفت لوگوں سے جان چھڑائی جائے ۔

سرکار تو آپ کو بہت سارے عہدے اور آفر کریں گی لیکن آپ کی اس ادارے کو بنانے کی اچیومنٹس کے سامنے یہ عہدے داریاں کچھ بھی نہیں ہیں ۔ کچھ دیر کے لیے اگر آپ سوچیں کہ آپ ان سرکاری عہدوں کو نہ لیں تو آپ کی پرسنیلٹی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

باقی آپ کی مرضی ، آپ نے ایک بہترین ادارہ بنا دیا ہے لیکن جن لوگوں کے لیے بنایا وہ لوگ کم نظر آتے ہیں اور جن کو کام نہیں کرنا آتا وہ صف اول میں دوڑتے پھرتے ہیں ۔ چمچہ گیری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ معاف کیجئے گا میرا تو یہ خیال ہے جو کہ میں نے آپ کو پیش کر دیا ہے ۔ باقی آپ کی مرضی ہے ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں