بدھ, جنوری 28, 2026

کرپشن کیخلاف آئی ایم ایف کے حکم پر کمیٹی قائم کر دی گئی

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں کرپشن کو مستقل چیلنج قرار دیئے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت کی گئی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف 15 رکنی اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری خزانہ، سیکریٹری آئی ٹی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی نیب، ڈی جی اے این ایف، چیئرمین ایس ای سی پی،چیئرمین سی سی پی اور ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ بطور ارکان شامل ہیں۔

اسی طرح ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا نمائندہ ، ممبر ایف بی آر اور ڈی جیز اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کی کمزوریاں حکومت کی ہر سطح پر موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اینڈکاونٹر فنانسنگ آف ٹیررارزم کمیٹی کے لیے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

جب کہ نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررارزم اتھارٹی کمیٹی کے لیے سیکریٹرل سپورٹ فراہم کرے گی ۔ کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں