بدھ, جنوری 28, 2026

ایف آئی اے کے 10 افسران و اہلکاروں کو سزائیں

کراچی : نظم وضبط کے خلاف ورزی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی اے کے 10 افسران و اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔

ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیوٹی اور ٹریننگ کورس سے غیر حاضری پر 6 اہلکاروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

انسپکٹر محمد اقبال کو کانسٹیبل ڈرائیور کی بھرتی کے دوران ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق نہ کرنے پر ایک سال کے لئے سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔

ٹیکنیکل اسسٹنٹ نازش اکمل کو غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ انسپکٹر اسد افتخار اعوان کو ناقص تفتیش پر 2 سال کے لئے 2 پے اسکیل کم کرنے کی سزا سنائی گئی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں