پیر, دسمبر 23, 2024

کراچی: وین میں آتشزدگی، 12 افراد زخمی

کراچی: لانڈھی بھینس کالونی کے قریب وین میں آگ لگنے سے 12 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ گاڑی دکان سے گیس بھروانے کے بعد کھڑی تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 12 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد ٹنڈو محمد خان سے واپس کراچی اپنے گھر آ رہے تھے، متاثرہ گاڑی میں گیس سلنڈر محفوظ حالت میں پایا گیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں