اتوار, دسمبر 22, 2024

کل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو گی: سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔

 شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے سپیکر کا شکر گزار ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ  سپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں