اتوار, دسمبر 22, 2024

کراچی: خاتون کی سربراہی میں چلنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی میں خاتون کی سربراہی میں چلنے والے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 22 رکنی گینگ کو  پکڑلیا گیا۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کو پکڑا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق 22 لڑکوں پر مشتمل گینگ خاتون چلا رہی تھی، ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان واردات سے قبل فیکٹری میں کام حاصل کرکے ریکی کرتے تھے،  خاتون کا شوہر بھی ڈکیتی میں سہولت کاری کرتا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گینگ میں بیشتر ملزمان 1 سال سے وارداتیں کر رہے تھے اور  پہلی بارگرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان سے 3 پستولیں، موبائل فون، نقدی،کیمرا اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں