جمعہ, نومبر 15, 2024

حج درخواستیں، وصولی کی تاریخ کا حکومتی اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔

 عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخوستیں جمع کروا سکیں گے،سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے3 اقساط میں رقم وصول کی جائےگی،حج درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے،قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی،بقایا رقم 10فروری تک لازمی جمع کروانا ہو گی۔

مجموعی طور پر 10سے 11 لاکھ روپے حج اخراجات کی رقم جمع ہو گی،قربانی، مکہ میں ڈبل ٹرپل بیڈ روم کیلئے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی،12فروری 2013 سے پہلے پیدا ہونیوالے افراد حج درخواست جمع کروا سکیں گے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں