Home عالمی اسرائیل میں وزیر دفاع کی برطرفی کے خلاف شدید احتجاج، تل ابیب...

اسرائیل میں وزیر دفاع کی برطرفی کے خلاف شدید احتجاج، تل ابیب کی شاہراہیں مظاہرین سے بھر گئیں

7

اسرائیل میں وزیر دفاع کی برطرفی پر عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا، اور ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ تل ابیب کی مرکزی شاہراہیں مظاہرین سے بھر گئیں، جو وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انا پرست نیتن یاہو کو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں، اور ان کی توجہ صرف سیاسی مفادات پر مرکوز ہے۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "جنگ بند کرو، ہمارے پیارے واپس لاو” جیسے مطالبات درج تھے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنگ کی بجائے امن مذاکرات کو ترجیح دی جائے تاکہ گرفتار شدہ اسرائیلی شہریوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔

NO COMMENTS