بدھ, اکتوبر 16, 2024

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں متوقع غیر قانونی سلیکشن بورڈ کے خلاف احتجاجی ریلی

کراچی: انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائینسز(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے انتظامی معاملات میں سرمایہ دار نادرہ پنجوانی، عزیز جمال اورسابق پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی بے مداخلت اور15اکتوبر کو متوقع غیر قانونی سلیکشن بورڈ کے ذریعے ادارے کا کٹھ پُتلی ڈائریکٹر لانے کی مذموم سازش کے خلاف آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے اساتذہ، افسران اور ملازمین نے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے باہر ایک ریلی کا انعقاد کیا جس میں ادارے سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شدید نعرے بازی کی۔ جامعہ کراچی کے بس ٹرمینل پر وائس آف سینٹر جامعہ کراچی کے ڈاکٹر فیض اورآئی سی سی بی ایس ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر محمد علی کاظمی اور سفیر محمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی بی ایس میں سندھ کے باہر سے من پسند آدمی کو بطور ڈائریکٹر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی کے مروجہ قوانین کے مطابق آئی سی سی بی ایس کے تین حاضر سروس سینئر پروفیسروں میں سے کسی ایک کو ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کیا جائے، انھوں نے کہا کہآئی سی سی بی ایس سمیت یونیورسٹی کے تمام سینٹر وں پر ماڈل اسٹیچوٹس کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے، انھوں نے کہا آئی سی سی بی ایس کے انتظامی معاملات میں سرمایہ دار نادرہ پنجوانی، عزیز جمال اورسابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی بے مداخلت کا حکومتی سطح پر سختی سے نوٹس لیے جانے کی ضرورت ہے، مظاہرین نے آئی سی سی بی ایس میں 22سال غیر قانونی طور پر ڈائریکٹر رہنے والے ڈاکٹر اقبال چوہدری کے جامعہ کراچی میں داخلے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا اقبال چوہدری کی سازشی سرگرمیوں کی وجہ سے ادارے کے اساتذہ، افسران، ملازمین اورطالبِ علم شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ آخر میں مقررین نے شیخ الجامعہ سے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی بی ایس سمیت جامعہ کراچی کے تمام طالبِ علموں کی فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور بالخصوص ریسرچ طالبِ علموں کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں