جمعہ, نومبر 22, 2024

ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کے نام جاری

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے گئے۔

وزارت خارجہ نے 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد  میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے۔

وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے  اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامینیم جےشنکر بھارتی وفدکی قیادت کریں گے جب کہ ایرانی وفدکی قیادت ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف کریں گے۔

وزارت خارجہ کے حکام کا بتانا ہے کہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفدکی سربراہی کریں گے  جب کہ قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں اور اپنے وفود کی قیادت کریں گے جب کہ  ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

وزارت خارجہ کا بتانا ہے کہ  ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ ،ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف، ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ ایس سی او انٹر بینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں