منگل, دسمبر 31, 2024

مظفرگڑھ،دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

مظفرگڑھ: مظفرگڑھ میں دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر خان پور بگا شیر میں پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب دو تیزرفتار موٹرسائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے،

اس حادثے کے نتیجے میں خان پور بگا شیر کا رہائشی 37 سالہ محمد اعجاز ولد محمد مشتاق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو سٹاف نےجائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کر بی ایچ یو ہسپتال خانپور بگا شیر منتقل کردیا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں