بدھ, اکتوبر 16, 2024

بوعہ پور روڈ پولیس مقابلہ، 10 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ملتان: ملتان تھانہ بہاوالدین زکریا کے علاقے بوعہ پور روڈ پر پولیس مقابلہ، کوتوالی کی حدود میں راہگیر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران 10 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہونے والے 06 میں سے 04 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ملزمان ہفتہ پہلے موموز فوڈ پوائنٹ کے باہر میاں بیوی کے دوہرے قتل میں بھی ملوث ہیں

رات ڈیڑھ بجے کے قریب تھانہ پرانی کوتوالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 03 موٹر سائیکلوں پر سوار 06 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے واردات کی ہے اور راہگیر سے 10 لاکھ روپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر بوسن روڈ کی طرف فرار ہو گئے ہیں

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی شبانہ سیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ گلگشت اور بی زیڈ کی حدود میں پولیس کی ناکہ بندی کروا دی گئی

ملزمان بوسن روڈ سے سیداں والا بائی پاس سے بختاور امین ہسپتال کی طرف مڑ گئے

جہاں سٹی سکول کے سامنے ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ حشمت بلال نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ ناکہ بندی کی ہوئی تھی جن کو دیکھ کر ملزمان بوعہ پور روڈ کی طرف مڑ گئے

جس پر پولیس ٹیموں ان کا تعاقب کیا۔ ملزمان نے پولیس کو قریب آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی

فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا

فائرنگ رکی تو جا کر دیکھا کہ 04 ملزمان زخمی حالت میں پڑے ہیں جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت

1۔ علی رضا ولد محمد ریاض قوم شیخ قریشی سکنہ اندرون لوہاری گیٹ

2۔ عارف والد شیخ طارق قوم شیخ قریشی سکنہ نیو ملتان

3۔ ارشد ولد گلزار قوم شیخ قریشی سکنہ اندرون لوہاری گیٹ

4۔ عبد الرحمن ولد محمد طفیل سکنہ طارق آباد سے ہوئی جبکہ 02 ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 02 موٹر سائیکل اور 02 پسٹل قبضہ پولیس میں لے لیے۔ جبکہ زخمی ملزمان کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان ہفتہ پہلے موموز فوڈ پوائنٹ کے باہر میاں بیوی کے دوہرے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ بی زیڈ میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں