جمعرات, نومبر 21, 2024

میر اسفندیار خان یارمحمدزئی کا قبائلی عمائدین کے ہمراہ راجئے بارڈر کا دورہ، باڈر ٹریڈ کے مسائل پر بات چیت

ڈسٹرکٹ واہس چیرمین اور ایف سی کرنل کی علاقائی عمائدین سے ملاقات، آزادانہ تجارت اور پکڑی گئی گاڑیوں کے مسائل پر گفتگو

چاغی: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور ڈسٹرکٹ واہس چیرمین، میر اسفندیار خان یارمحمدزئی نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ سرحدی علاقہ راجئے بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایف سی کے کرنل کے ساتھ علاقائی لوگوں اور قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باڈر ٹریڈ کے مسائل اور تجارت کی آزادانہ پالیسیوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

میر اسفندیار خان یارمحمدزئی نے اس موقع پر کہا کہ رہبر چاغی، قاہد عوام میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں سے باڈر ایشوز ایف سی اور حکام کے سامنے رکھے گئے ہیں اور عوام کو آزادانہ قانونی تجارت کے مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پکڑی گئی زمباد گاڑیوں کے حوالے سے بھی ایف سی حکام سے بات چیت کی گئی ہے اور جلد ان گاڑیوں کی واپسی ممکن ہو جائے گی۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین حاجی محمد حسن یارمحمدزئی، دفعدار عبدالستار یارمحمدزئی، ملک لقمان خان یارمحمدزئی اور دیگر معززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، جنہوں نے اس ملاقات کو سراہا اور تجارت کی بہتری کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں