Home پاکستان بلال گیلانی گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر منتخب

بلال گیلانی گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے بورڈ ممبر منتخب

31

کراچی : گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال آئی گیلانی کو گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مئی 2024 میں کوالالمپور میں منعقدہ آخری جنرل اسمبلی کے دوران بلال گیلانی کا تقرر کیا گیا تھا۔ جنرل اسمبلی میں اعلیٰ معیار کی عالمی رائے عامہ کو تحقیق فراہم کرنے اور گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کی رہنمائی کیلئے ایک نئے بورڈ اور صدر کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں گیلپ آسٹریا کے مالک مائیکل نٹشے کو گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔

نو منتخب بورڈ میں دنیا بھر کے ممتاز پروفیشنلز شامل ہیں جن میں جانی ہیلڈ او آر بی انٹرنیشنل یوکے، بلال گیلانی گیلپ پاکستان، عروہ دغیرآئی آئی اے سی ایس ایس عراق، ٹورجورن سجوسٹروم گیلپ نارڈک/نووس سویڈن، اAni Lortkipandiz گوربی جارجیا، مائیکل نٹشے گیلپ آسٹریا، کانچو اسٹوئچیو بی بی ایس ایس بلغاریہ اور لوئس ایچ کارڈونا سگما ڈوس سپین شامل ہیں۔

بلال گیلانی کو پاکستان میں رائے کی تحقیق کا گہرا تجربہ ہے۔ بلال گیلانی 2009 سے گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں 15 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔