منگل, مئی 26, 2026

لیگل فرم کو ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے جاری کردہ ای او بی آئی کا نوٹس چیلنج

کراچی : ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے وکلاء کی لیگل فرمز کو رجسٹریش کے لئے ای او بی آئی کی جانب سے بھیجئے گئے نوٹس سندھ ہائی کورٹ می چینلج کر دیئے گئے ہیں ۔ جس کے بعد فریقین کو نوٹس بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک ممبر کو اس کی لیگل فرم کو ای او بی آئی کے کراچی سینڑل ریجن میں رجسٹریشن کے لئے نوٹس موصول ہوا تھا ، جس کے بعد صدر محمد حسیب جمالی ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک آئینی پٹیشن نمبر D-3469 دائر کی گئی ۔

ہائی کورٹ سندھ میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے سربراہ ، سینٹرل ریجن کے ڈائریکٹر کے خلاف دائر کی گئی اس پٹیشن میں نوٹس کو چیلنج کیا گیا ۔ سماعت کے بعد، معزز ہائی کورٹ نے ای او بی آئی کے جاری کردہ غیر قانونی نوٹس کی کارروائی کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

اس کے بعد محمد حسیب جمالی ایڈووکیٹ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ تمام معزز وکلاء اور قانونی فرمز کو اگر EOBI رجسٹریشن کے حوالے سے نوٹس آئیں تو وہ قانونی مدد اور رہنمائی کے لیے SHCBA آفس سے رجوع کر سکتے ہیں

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں