Home پاکستان پکھرال چوک گیس سلینڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی سے 2 دکانیں جل...

پکھرال چوک گیس سلینڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی سے 2 دکانیں جل کر راکھ

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی) پکھرال چوک سیکٹر نمبر 2 میں گیس سلینڈر دوکان پر ہونے والی خوف ناک آتشزدگی سے 2 دوکانات کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ بن گیا ، 2 افراد کے زخمی ہوئے کی اطلاعات 2 میں سے ایک کی حالت زیادہ تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی فائر بریگیڈ گاڑی حادثہ پر نہ پہنچ سکی میونسپل ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی فائر بریگیڈ گزشتہ کئی ماہ سے ناکارہ حالت میں کھڑی ہے ، کھلابٹ کے عوام علاقہ میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی ناقض کارکردگی پر سراپا احتجاج ڈیڑھ لاکھ کے قریب کے آبادی کے ٹاؤن میں میونسپل کمیٹی کے پاس فائر بریگیڈ گاڑی کا فنگشنل حالت میں نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے ۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور اور صوبائی حکومت نوٹس لے واقعات کے مطابق منگل کی شام کو پکھرال چوک سیکٹر نمبر 2 کھلابٹ میں موجود LPG گیس سلینڈر شاپ پر گیس لیکج کے بدولت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ خوف ناک آتشزدگی کے شعلے بلندیوں تک پہنچنا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے گیس سلینڈر شاپ کے ساتھ کریانہ سٹور شاہ بھی زد میں آئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کھلابٹ کے ایس ایچ او شفیق الرحمن نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔

میونسپل کمیٹی کھلابٹ کو بروقت اطلاع دی گئی مگر میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی فائر بریگیڈ گاڑی جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے ناکارہ حالت میں ہونے کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کھلابٹ امدادی کارروائیوں میں حصہ نہ لے سکی حادثہ کی اطلاع ریسکو 1122 کو دی گئی جنھوں نے ہری پور شہر سے آکر کھلابٹ پکھرال چوک میں خوف ناک آتشزدگی پر قابو پایا اور کسی بڑے سانحہ سے علاقہ کو بچایا ۔

کھلابٹ کے شہریوں نے میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوۓ کہا کہ ڈیڑھ لاکھ ابادی کے قریب کے ٹاؤن میں میونسپل کمیٹی کے پاس فائر بریگیڈ گاڑی کا ٹھیک حالت میں نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے اگر آج میونسپل کمیٹی کھلابٹ کے پاس فائر بریگیڈ گاڑی ہوتی تو شاید اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا ۔

شہریوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہری پور اور صوبائی حکومت کو نوٹس لینا ہوگا دوسری جانب میونسپل کمیٹی کھلابٹ کے زمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی فائر بریگیڈ گاڑی ایک عرصہ سے خراب حالت میں کھڑی ہے جس کے متعلق متعدد بار افسران بالا کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے مگر تاحال فائر بریگیڈ کی مرمت نہیں کی گئی ۔

میونسپل کمیٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکن ہے کہ فائر بریگیڈ اس وجہ سے مرمت نہیں کی گئی کہ میونسپل کمیٹی سے فائر بریگیڈ شعبہ ریسکو 1122 میں زم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ فائر بریگیڈ سٹاف دیگر شعبہ جات میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے کھلابٹ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور اور صوبائی حکومت سے میونسپل کمیٹی کھلابٹ کی فائر بریگیڈ گاڑی کو فی الفور مرمت کروا کر فائر بریگیڈ شعبہ کو اپنی اصلی حالت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈیڑھ لاکھ آبادی کے ٹاؤن کو کسی حادثہ کے دوران فائر بریگیڈ ریسکیو کی سہولت میسر آ سکے ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version