Home پاکستان فرینڈ آف ہزارہ کا ٹیلنٹ ایوارڈ اور عید ملن پارٹی کا انعقاد

فرینڈ آف ہزارہ کا ٹیلنٹ ایوارڈ اور عید ملن پارٹی کا انعقاد

کراچی : فرینڈ آف ھزارہ (سنگی) کے ماتحت نجی ہال میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سندھ میں پبلک سروس کمیشن کے امتحان پاس کرنے والے طلبہ اور فرینڈ آف ہزارہ کے لئے سرگرداں شخصیات کو ایوارڈ دیئے گئے تھے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی حنیف گوہر تھے ۔

ہفتہ 2 مئی کو سندھ میں آباد ہزارہ برادری کی مختلف اقوام کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے “فرینڈ آف ہزارہ” (سنگی) کے زیر انتظام عظیم الشان مشترکہ بھیٹک کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والی پچیس مختلف اقوام کے معزز قائدین، عمائدین، نوجوانوں اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔

اس تاریخی اجتماع کا مقصد نہ صرف مختلف اقوام کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانا تھا بلکہ سندھ میں مقیم ہزارہ برادری کو درپیش مسائل، تعلیمی ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرنا بھی تھا۔

تقریب کے دوران صوبہ سندھ میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے ہزارہ کے ہونہار اور قابل فخر طلبہ کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ ان کامیاب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ طلبہ پوری قوم کے لیے روشن مثال ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں سے نہ صرف اپنا بلکہ پوری ہزارہ برادری کا نام روشن کیا ۔

اس موقع پر تمام اقوام کے قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ میں آباد ہزارہ برادری باہمی اتحاد، اخوت اور یکجہتی کے ساتھ زندگی گزارے گی اور اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد رہے گی ۔

مقررین نے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم، اتحاد اور شعور میں مضمر ہے، اور اگر تمام برادریاں مل کر چلیں تو کوئی بھی چیلنج ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ یہ مشترکہ بھیٹک سندھ میں ہزارہ برادری کے لیے ایک مثبت، تاریخی اور حوصلہ افزا قدم ثابت ہوئی، جس نے آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد، تعلیم اور اجتماعی ترقی کا واضح پیغام دیا ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز بلڈر حنیف گوہر تھے جب کے تقریب میں سابق انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی ، سابق ایس ایچ او ایف آئی اے شعیب خان تنولی ، سجاد سنگی سواتی ، سبیل اعوان ، صحافیوں میں فیض اللہ خان ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے راجا اظہر ، منصف خواجہ ، آصف تنولی اور حاجی مشتاق قریشی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version