Home بلاگ ای او بی آئی نے 14 سال 6 ماہ کی بیمہ شدہ...

ای او بی آئی نے 14 سال 6 ماہ کی بیمہ شدہ رقم پر پنشن دینے کا اعلان

ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن

زیر نگرانی وزارتِ سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل،حکومتِ پاکستان

بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ

تاریخ: 14 اپریل 2026
حوالہ نمبر: EOBI/B&C-I/Cir/2026/268

سرکلر نمبر 05/2026

موضوع: قابلِ بیمہ ملازمت کے 14.5 برس یا اس سے زیادہ عرصہ کو بڑھاپا پنشن دینے کے مقصد کے لئے مکمل ایک سال شمار کرنا۔

مورخہ 9 دسمبر 2025 کے فیصلے کے حوالے سے، جو کہ معزز وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان نے CPLA نمبر 1567 تا 1569 برائے 2025 میں صادر کیا، بعنوان: ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن، لاہور و دیگر بخلاف محمد رفیق وغیرہ۔

2- معزز وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے مورخہ 29 اگست 2024 اور 3 مئی 2025 کو برقرار رکھا، جو کہ رٹ پٹیشن نمبر 14891/2023، 41703/2024، 5687/2025، 1133/2025 اور 5691/2025 میں جاری ہوئے تھے، جو ای او بی آئی کے سرکلر مورخہ 17 فروری 2022 کے نتیجے میں تھے۔

چنانچہ معزز وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان نے قرار دیا کہ:
"یہ بیان کرتے ہوئے کہ چھ ماہ یا اس سے زیادہ مدت کی ملازمت کو ایک مکمل سال تصور کیا جائے گا، قانون ساز نے ایک فرضی قانونی تصور (deeming fiction) مقرر کیا ہے، جس کے تحت کوئی بھی قابلِ بیمہ ملازمت کا عرصہ جو مکمل برس سے کم ہو، اسے بھی مکمل برس شمار کیا جائے گا۔”

3- مندرجہ بالا کی روشنی میں:

(I)
سرکلر نمبر 01/2022
مورخہ 17 فروری 2022 کو ابتداء سے ہی منسوخ کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، معزز عدالت کے مذکورہ فیصلے کی روح کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آپریشنز سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات بذریعہ خط نمبر EOBI/OPS/Cir-5/19/2056 بتاریخ 20 اگست2019 بحال کی جاتی ہیں۔
(ii)
مزید یہ کہ وہ تمام دعویٰ کیسز جو مذکورہ سرکلر مورخہ17 فروری 2022 کی بنیاد پر مسترد کئے گئے تھے اور جنہیں بڑھاپا پنشن کے بجائے اولڈ ایج گرانٹ دی گئی تھی، ریجنل آفس یا کسی بھی اتھارٹی کی جانب سےان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

عدالتی قانون کے ذریعہ ایسے تمام کیسز دوبارہ کھولے جائیں گے اور درخواست گزار کی درخواست جمع کرانے پر اسے بڑھاپا پنشن دی جائے گی۔

4- یہ سرکلر چیئرمین کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

دستخط
( مبشر رسول )
ڈائریکٹر (بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن،I)
14اپریل 2026

منسلکہ:
معزز وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کا مورخہ 9 دسمبر 2025 کا فیصلہ
سرکلر نمبر 01/2022 مورخہ17فروری 2022
ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کے رہنما اصول، خط نمبر EOBI/OPS/Cir-5/19/2056 بتاریخ 20 اگست 2019

تقسیم:
1- چیئرمین، ای او بی آئی
2- ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(ایچ آر)،(فنانس اینڈ اکاؤنٹس)/( انٹرنل آڈٹ )/قانون
3- ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی) — برائے اطلاع اور انٹرانیٹ پر اپلوڈ کرنے کے لئے
4- ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل(بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن I,II اور III) ، ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی(I,II اور III) برائے اطلاع
5- تمام ریجنل ہیڈز — برائے برائے اطلاع اور عملدرآمد

NO COMMENTS

Exit mobile version