منگل, مارچ 10, 2026

اچانک بریک ڈاؤن سے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر بند

کراچی: کے الیکٹرک کا حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بریک ڈاؤن سے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی ۔

حب پمپنگ اسٹیشن کی بندش کے باعث ضلع غربی اور کیماڑی کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے ، کے الیکٹرک کی جانب سے پہلے ولیکا گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔

اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت الممتاز فیڈر سے پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کی گئی ، 10 بج کر 40 منٹ پر الممتاز فیڈر سے بھی بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوگئی،

بجلی کی مکمل معطلی کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہو گئیں، کے الیکٹرک حکام کے مطابق فیڈر میں کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔

بجلی کے کیبل فالٹ کے باعث ضلع غربی اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے، واٹر کارپوریشن حکام بجلی کی جلد بحالی کے لیے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں