Home پاکستان نیب کراچی نے 12.592 ملین روپے گلشن رومی کے متاثرین میں تقسیم...

نیب کراچی نے 12.592 ملین روپے گلشن رومی کے متاثرین میں تقسیم کر دیئے

کراچی : نیب کراچی اپنے فرائض پورے جوش و جذبے کے ساتھ انجام دے رہا ہے ، سرکاری اداروں، تاجر برادری اور عام لوگوں کی بھلائی کے لیے بدعنوان طریقوں سے لوٹی گئی رقوم حقداروں کوواپس کروا رہا ہے اور بدعنوان عناصر کو سزائیں دلا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں 04 مارچ 2026 کو نیب (کراچی) میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ شکیل احمد درانی ، پی ایس پی، ڈی جی نیب( کراچی ) نے Rs12.592 ملین روپے گلشن رومی کراچی کے بقایا متاثرین میں اپنی لوٹی ہوئی رقم کے چیک تقسیم کئے۔

یہ رقوم نیب کراچی کی جانب سے تحقیقات برخلاف انتظامیہ میسرز حمیر ایسو سیٹ اور دیگر کیخلاف ان کے پروجیکٹ گلشن رومی میں ریکور کی گئی ہیں ۔ اس سے پہلے بھی نیب کراچی نے گلشن رومی کے 80 متاثرین میں Rs218.72 ملین روپے کی رقوم تقسیم کی تھیں ۔

آخر میں شکیل احمد درانی، پی ایس پی، ڈی جی نیب (کراچی) نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ نیب (کراچی)، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی قیادت میں، بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی بازیابی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے بدعنوانی کے خلاف نیب کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ نیب (کراچی) خوشحال اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ میرٹ پر ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version