کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے نائب صدر اور صدر کراچی بس اونرز ایسوسی ایشن فاروق احمد کی جانب سے گورنمنٹ آف سندھ کے خلاف ایک پٹیشن نمبر 5478/25 کے تحت سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے ۔
مزکورہ آئینی درخواست ایڈوکیٹ یوسف جان نے سندھ ہائی کورٹ میں درج کرائی ہے ۔ جس میں بھاری بھر کم چالان ، جرمانوں میں زیادتی اور زائد عمر گاڑیوں پر پابندی لگانے کے اقدامات کو چیلنج گیا ہے ۔
28 جنوری کو ہونے والی سماعت میں فاضل عدالت نے تمام فریقین کو اپنے comments جمع کرانے کی تاکید کی ہے جس کے بعد سماعت 18 فروری تک ملتوی کی گئی ہے ۔
سماعت کے دوران عدالت میں فاروق احمد، دین محمد بلوچ، خیال محمد، محمد اعجاز قریشی اور محمد طارق خان موجود تھے ۔
