ہفتہ, جنوری 17, 2026

خاتون مسافر کو عمرہ کے لیے کلیئر کرنے والا FIA اہلکار گرفتار

کراچی : رشوت وصول کر کے اکیلی خاتون مسافر کو عمرہ کے لئیے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملتان ایئرپورٹ پر تعینات عدیل نامی ایف آئی اے اہلکار کو گرفتار کیا گیا ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدیل نامی اہلکار ملتان ایئرپورٹ پر بطور کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

اہلکار نے مبینہ طور پر رشوت وصول کر کے اکیلی خاتون مسافر کو عمرہ کے لیے کلیئر کیا ۔ مذکورہ خاتون کے پاس عمرہ سے واپسی کا ٹکٹ اور خرچے کے لیے کوئی رقم نہ تھی۔ خاتون مسافر سے ایجنٹ نے سعودی عرب میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 80 ہزار روپے بٹور رکھے تھے۔

ایجنٹ نے مبینہ طور پر ایف آئی اے اہلکار کو خاتون کو آف لوڈ نہ کرنے کے لیے رشوت دی تھی۔ ایف آئی اے ملتان نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں