ہفتہ, جنوری 17, 2026

متحدہ عرب امارات کے وفد کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی : متحدہ عرب امارات کے وفد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، انسانی سمگلنگ، تارکین وطن کی سمگلنگ، اور امیگریشن سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وفد نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ کسٹمز اینڈ پورٹ سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن لحیج الفلاسی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے 8 رکنی وفد نے گزشتہ روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران وفد کو ایف آئی اے کے مینڈیٹ، ڈھانچے اور آپریشنل کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رفعت مختار راجہ نے انسانی سمگلنگ، تارکین وطن کی سمگلنگ، اور امیگریشن سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں