بدھ, دسمبر 17, 2025

سٹی کورٹ میں سینٹر ریکارڈ آفس شہریوں کیلئے مسائل کی آماجگاہ

کراچی : سینٹر ریکارڈ آفس سٹی کورٹ بورڈ آف ریونیو کراچی میں انچارج سینٹر ریکارڈ کی سیٹ پر اسٹاف جانے سے گریزاں ہیں ، جس کی وجہ سے دفتر تاحال بند ہے ، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں زمینیوں کے ریکارڈ کیلئے قائم سینٹر ریکارڈ آفس میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حکومت سندھ کی جانب سے سینٹر ریکارڈ آفس کی انکوائری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی افسر سینٹر ریکارڈ آفس میں بطور انچارج تعینات ہونے سے گریزاں ہے ۔

محکمہ بورڈ آف ریونیو کے نوٹی فکیشن نمبر IGR/KHI/-1516of2025 کے مطابق انچارج سینٹر ریکارڈ مجاہد حیسن سومرو کو معطل کیا گیا جس کے بعد پہلے سب رجسٹرار کیماڑی ندیم بلوچ کو ایڈیشنل چارج دیا گیا لیکن ندیم بلوچ نے چارج لینے سے انکار کر دیا ۔ بعد ازاں سب رجسڑار ذوالفقار لاکھو کا آرڈر کیا گیا ، جب کہ ذوالفقار لاکھو نے بھی چارج لینے سے انکار کر دیا ہے ۔

سینٹر ریکارڈ آفس سٹی کورٹ بورڈ آف ریونیو کراچی میں چند ماہ قبل پابچ افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔ جو مختلف ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور جعل سازی میں ملوث تھے ۔ ان میں سینئر کلرک منور علی داریجو ، اسسٹنٹ عزیر درانی ، اسسٹنٹ محسن میرانی سمیت دیگر تین سب رجسٹرار شامل ہیں ۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن (IGR) ولی محمد بلوچ سے متعدد بار رابطہ کیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا ۔ جس کے بعد ممبر رجسٹریشن اسٹمپس اینڈ اویکیو پراپرٹی (RS&EP) غلام عباس نائچ سے بھئ متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا جس کے بعد (IGR) کے پرسنل اسسٹنٹ خالد راہوجو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں صاحب سے معلوم کر کے بتائوں گا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں