جمعہ, نومبر 28, 2025

مسافروں کی آف لوڈنگ کا معاملہ بڑھنے لگا

اسلام آباد : فیڈرل انسوسٹی گیشن ایجنسی نے مسافروں کی آف لوڈنگ پر جاری مہم کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا بے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے ایف آئی اے کی جانب سے مختلف ایئرپورٹس سے مسافروں کی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود انہیں آف لوڈ کرنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جا رہا تھا ۔ جس پر اینکر پرسن سبوح سید نے بھی پروگرام کیا تھا ۔

جس کے بعد ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ صرف جعلی یا نامکمل دستاویزات، مشکوک معلومات اور بلیک لسٹ ریکارڈ کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی من گھڑت اور گمراہ کن خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بغیر وجہ یا ذاتی بنیاد پر آف لوڈ نہیں کیا جاتا ۔

تاہم دوسری جانب سے شہریوں کی بڑی تعداد نے ایسی معلومات کو نہ صرف درست قرار دیا ہے بلکہ اپنی اپنی معلومات بھی شیئر کی ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں