Home عالمی تل ابیب کا بن گوریان ایئرپورٹ لبنانی راکٹ حملے کا نشانہ، آئرن...

تل ابیب کا بن گوریان ایئرپورٹ لبنانی راکٹ حملے کا نشانہ، آئرن ڈوم دفاعی نظام ناکام

حالیہ کشیدگی میں اضافے کے دوران، لبنان سے داغے گئے راکٹوں نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ کو ہدف بنایا، جس سے پارکنگ لاٹ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق، دس راکٹ اسرائیل کے جدید دفاعی نظام "آئرن ڈوم” کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے اور ایئرپورٹ کے قریب جا پہنچے، جس سے وہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایئرپورٹ پر اس غیر متوقع حملے کے باعث فوری طور پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Exit mobile version