Home عالمی مشرق وسطی کا بدلتا منظرنامہ

مشرق وسطی کا بدلتا منظرنامہ

تحریر: علی ہلال

غزہ کے معاملے پر خاموشی خلیج کے دولت مند ممالک کے لئے مشکل نتائج لائے گی۔ سنی فلسطینی دھڑوں کی کمزوری کے بعد خطے میں یمن کے انصار اللہ الحوثی اور لبنان کی حزب اللہ کی اہمیت اور طاقت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ لبنان میں سعودی سیاست تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ عراق میں پہلے سے ہی کچھ نہیں رہا۔

سعودی عرب کے پاس مستقبل میں صرف اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ بناکر رکھنے کے علاؤہ کوئی آپشن باقی نہیں رہاہے۔

مضبوط ایران مشرق وسطی میں امریکہ کی ضرورت ہے جبکہ اسرائیل کی حمایت کا ایک سال سے جاری جنگ میں سب دیکھ چکے ہیں ۔ مستقبل کا منظر نامی مخدوش ہے۔ حماس کو بوجھ سمجھنے والے مصر کے پڑوس میں اب اسرائیل ہوگا جبکہ دوسری جانب سویز کا مقدر یمن کے حوثیوں کے ہاتھ میں جانے والا ہے۔

سعودی عرب کا ہمسایہ اردن خود کو بچا لینے کی کوشش کررہاہے لیکن بظاہر مشکل لگ رہا ہے ۔ سعودی عرب کا محاصرہ ہورہاہے۔ لگ یہی رہا ہے کہ شیوخ کے گرد ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرات میں اضافہ ہورہاہے۔

NO COMMENTS

Exit mobile version